ورلڈ بلائنڈ گیمز کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی لاہور ایئرپورٹ پر قومی بلائنڈ اسکواڈ کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ بلائنڈ گیمز کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی بلائنڈ اسکواڈ کا شاندار استقبال کیا گیا۔
برمنگھم میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان ٹیم نا قابل شکست رہی تھی اور راؤنڈ کے چاروں میچز جیتنے کے بعد فائنل میں بھارت کو 9 وکٹوں کی عبرت ناک شکست سے دوچار کیا تھا۔
ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھارت کو دو بار دھول چٹا کر ان کا غرور خاک میں ملایا تھا۔