ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی ایک اور کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

چینی کے شہر ہانگزو میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے پچھاڑ دیا۔

میچ میں دو کوارٹر کے اختتام تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا تاہم شاہینوں نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں دو، دو بار گیند جال میں پہنچائی۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سےافراز، سفیان، شاہ زیب، عماد اور ارباز نےایک ایک گول کیا۔ قومی ٹیم نے پہلےمیچ میں سنگاپور کو گیارہ صفر سےآؤٹ کلاس کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عمادمحمد، احمد ارباز اور لیاقت ارشد نے 2،2گول اسکور کیے جب کہ رانا عبدالوحید، حیات زکریا، رحمان عبدل، افراز اور محمدسفیان نے1،1گول کیا تھا۔

پاکستان نے پہلےکوارٹر میں 1، دوسرےمیں 5، تیسرے میں 4 اور آخری میں 1گول کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں