10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

رواں ورلڈ کپ میں پاکستان سب سے کامیاب، مگر کس شعبے میں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی قابل رشک نہیں ہے مگر ایک شعبے میں وہ دیگر ٹیموں سے آگے ہے۔

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ بھارت میں جاری ہے۔ جیسے جیسے ابتدائی مرحلہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ویسے ویسے سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔

رواں ایونٹ میں پاکستان نے اپنے سات میچز میں سے صرف تین میں فتوحات حاصل کی ہیں جب کہ چار شکستوں کے بعد اب اس کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔ یوں گرین شرٹس کی کارکردگی اب تک مایوس کن ہی کہی جا سکتی ہے تاہم ایک شعبہ ہے کیچنگ کا جہاں پاکستانی ٹیم سب سے آگے دکھائی دیتی ہے۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ میں حیرت انگیز طور پر فیلڈنگ کے لیے جانی مانی ٹیمیں پیچھے دکھائی دیتی ہیں جب کہ اس میں بہت ہی ناقص پرفارمنس دینے والی پاکستان ٹیم کیچ پکڑنے میں سر فہرست ہے۔

میگا ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 31 میچز کے کیے جانے والے تجزیے کے مطابق حریف بلے بازوں کے کیچ پکڑ کر انہیں پویلین بھیجنے میں سر فہرست ٹیم پاکستان ہے جس کی کیچ کامیابی سے پکڑنے کی شرح حیران کن طور پر 86 فیصد ہے۔ دوسرے نمبر پر نیدر لینڈ کی ٹیم جس نے 85 فیصد کیچز کامیابی سے پکڑے ہیں۔

میزبان بھارت کے فیلڈرز نے 81 فیصد اونچے شاٹس کو کامیاب کیچز میں تبدیل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے جب کہ ورلڈ کپ میں ناقص ترین پرفارمنس دکھانے والی دفاعی چیمپئن انگلینڈ 81 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

اس کے بعد جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، افغانستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا بالترتیب پانچویں سے دسویں نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں