جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

حکومتی پالیسیوں کے اثرات ، آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور آئی ٹی ایکسپورٹ 303 ملین ڈالرزر پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈاضافہ ہوا، نومبر میں13 فیصد کے بعد دسمبرمیں آئی ٹی ایکسپورٹ 22 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرزر ہیں۔

ڈاکٹرعمرسیف کا کہنا تھا کہ 50 فیصد ڈالر رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اور فری لانسرزکیلئےسہولیات بنیادی عوامل ہیں۔

- Advertisement -

نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کیلئےسہولیات پروزیراعظم،سرمایہ کاری سہولت کونسل کے شکرگزار ہیں، ہماری پالیسیوں کامقصدآئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اورملکی معیشت کواستحکام دینا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف آغازہے،جلدبڑےنتائج آئیں گے،10ارب ڈالرزکاہدف بھی پوراہوگا، اپنی اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں