ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

افغانستان میں فوجی آپریشن کیلیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا سے معاہدہ ، پاکستان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا کے ساتھ معاہدے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا ایسے کسی معاہدے پربات چیت نہیں ہورہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں فوجی اورانٹیلی جینس آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق امریکا سے معاہدے کو شکل دینے کی خبریں بے بنیاد ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورامریکا میں ایسے کسی معاہدے پربات چیت نہیں ہورہی ،پاکستان اورامریکاکاعلاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے، دونوں میں باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا افغانستان میں فوجی آپریشن کے لئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کیلئے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

امریکی کانگریس ارکان کو بریفنگ میں بائیڈن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے جلد با ضابطہ معاہدے کرے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے بھی ایک ایم او یو پر دستخط کرنے کی خواہش کااظہارکیا ہے اور اس معاہدے کے بدلے میں امریکا سے انسداد دہشت گردی کیلئے اپنے اقدامات اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے تعاون چاہتا ہے۔

سی این این کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات جاری ہیں تاہم معاہدے کی شرائط کوابھی حتمی شکل نہیں دی جاسکی، اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں