تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کرونا کا وار: ایک ہی دن میں ریکارڈ اموات

اسلام آباد: ملک میں کرونا وبا کی دوسری لہر کے خطرناک نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں اور بڑی تعداد میں اموات واقع ہونے لگی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کرونا وبا کے باعث نواسی افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جس کے بعد عالمی وبا کے نتیجے میں پاکستان میں ہونے والی اموات کی تعداد آٹھ ہزار چار سو سینتالیس ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 610 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، 2ہزار885نئےکیسزرپورٹ ہوئے جبکہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 8.58 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی جن میں سے 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  این سی او سی کا سندھ میں بڑھتے کرونا کیسز پر اظہار تشویش

این سی اوسی کے مطابق ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹےمیں33ہزار610کروناٹیسٹ کیےگئے، حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں کوروناکے13ہزار932مریض صحت یاب ہوئے۔

خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جس میں وبا ایک بار پھر بے قابو ہونے لگی ہے، اور روزانہ کیسز میں‌ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -