اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پچپن ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی، انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا اور انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار پچپن ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد معمولی کریکشن ہوئی اور ہنڈرڈ انڈیکس نو سو پچھہتر پوائنٹس اضافے کے ساتھ 55 ہزار236 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت مذاکرات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہو رہی ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہو رہا ہے، معاشی اشاریے بہتر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں سعودی عرب اور یواےای سے بڑی سرمایہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

یاد رہے سربراہ انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کا کہنا تھا کہ 2021 میں انڈیکس زیادہ سے زیادہ 44,596.07 پوائنٹس جبکہ 2022 میں 100 انڈیکس 42 ہزار 420 پوائنٹس پر پہنچا تھا۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ نے قابل ذکر سنگ میل عبور کیا ہے۔ معیشت پر زیادہ توجہ اور آگے بڑھنے کیلیے مالیاتی معاملات مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی امید بھی معاون عوامل میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں