ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 سالوں میں پہلی مرتبہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 سالوں میں پہلی مرتبہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شیئرز کی خریداری کے باعث 602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے دوران مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 53 ہزار 259 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے بعد ساڑھے چھ سال بعد تریپن ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

- Advertisement -

ہنڈرڈ انڈیکس اس سے پہلے مئی دوہزار سترہ میں تریپن ہزار ایک سو ستائیس پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا، ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے بات چیت میں پیش رفت اور عام انتخابات کی تاریخ ملنے سے مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 52 ہزار سطح عبور کرنے کے بعد دنیاکی تیسری بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ بن گئی تھی۔

اکتوبرمیں 100انڈیکس میں 12.3 فیصد اور 5688 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے4 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں 25.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 666 ارب، 9.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اکتوبر کے آخر تک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7551 ارب روپے رہی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں