19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاکستان کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ پر اسرائیلی بمباری فوری بند کرانے کے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملےکی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کی اموات ہوئیں۔

،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اسپتال پرحملہ جہاں شہری پناہ، ہنگامی علاج کی تلاش میں تھے،غیرانسانی اور ناقابل دفاع ہے، شہری آبادی اور سہولیات کو اندھا دھندنشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی،جنگی جرائم کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے غزہ پر اسرائیلی بمباری و محاصرے کو فوری بند کرانے کے اقدامات کا مطالبہ کرتےہیں، بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی کارروائیاں فوری روکنےکے اقدامات کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

خیال رہے غزہ کے العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی، خوفناک بمباری میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، بمباری میں مریضوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف بھی شہید ہوئے۔

اسپتال میں سینکڑوں زخمی اوربیمارموجود تھے اور بڑی تعداد میں بے گھر شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی، بمباری سے اسپتال مکمل تباہ ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں