ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

قومی ٹیم آج سری لنکا میں پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم جو دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا پہنچ چکی ہے آج سے پہلا دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے گزشتہ دنوں سری لنکا پہنچی تھی جو اب کولمبو سے ہمبن ٹوٹا میں ڈیرے ڈال چکی ہے۔ قومی ٹیم آج سے دو روزہ پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 16 جولائی سے گال میں ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سیریز سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کے سفر کا آغاز کریں گے۔ دو سال کے اس سائیکل میں تمام ٹیمیں چھ چھ سیریز کھیلیں گی۔ پاکستان اپنی تین سریز ہوم اور تین اوے کھیلے گا۔

سال 2021 میں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح نیوزی لینڈ رہی تھی جب رواں سال یہ ٹرافی آسٹریلیا نے اٹھائی۔ دونوں ٹیموں نے فائنل میں بھارت کو ہرایا تھا۔

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ کے لیے کولمبو سے ہمبن ٹوٹا پہنچ گئی، پریکٹس میچ آج شروع ہوگا،پاکستان اورسری لنکاکے درمیان پہلا ٹیسٹ سولہ جولائی سے گال، اور دوسرا چوبیس جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں