جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم کا ڈیوڈ وارنر کو تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی ٹیسٹ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ تھا میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کی جانب سے وارنر کو تحفہ پیش کیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا میں سیریز تو کیا ایک ٹیسٹ میچ بھی نہ جیت سکا لیکن سڈنی ٹیسٹ کے ساتھ اپنے شاندار ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کرنے والے ڈیوڈ وارنر کو قومی ٹیم نے تحفہ پیش کر کے دل ضرور جیت لیے۔

سڈنی ٹیسٹ کے اختتامی روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ڈیوڈ وارنر کو سابق قومی کپتان اور موجودہ دور نے بہترین کرکٹرز میں سے ایک بابر اعظم کی جرسی تحفے میں دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

 

اس موقع پر وارنر نے بھی قومی کپتان اور پاکستان کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

عامر جمال کو محنت کا صلہ مل گیا

یاد رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف ٹیسٹ بلکہ سیریز میں وائٹ واش بھی کیا۔ کینگروز نے اپنی سر زمین پر شاہینوں کو چھٹی بار اس ہزیمت سے دوچار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں