جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان فائٹنگ گیم ٹیکن 7 نیشن کا عالمی چیمپئن بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ای اسپورٹس میں پاکستان نے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی، نوجوانوں کے عمدہ کھیل کی بدولت پاکستان نے فائٹنگ گیم ٹیکن 7 نیشن کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ای اسپورٹس میں پاکستان نے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی، فائٹنگ گیم ٹیکن 7 نیشن کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستانی نوجوانوں نے شانداری کارکردگی کا مظاہر کیا۔

پاکستانی ٹیم نے فائنل میں تیزی اور چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوریا کو 2-3 سے شکست دی، اعصاب کی اس جنگ میں پاکستانی نوجوانوں نے کنٹرولنگ کا عمدہ مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ارسلان صدیقی، عاطف بٹ اور عمران خان شامل تھے، نوجوانوں نے جیسے ہی فائٹنگ گیم ٹیکن 7 نیشن کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، وہ جذباتی ہو کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں