اشتہار

‘والد نے والدہ کو اس وقت چھوڑا جب میں 8 برس کی تھی’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ والد نے والدہ کو اس وقت طلاق دی تھی جب میں صرف 8 برس کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’کیسا ہے نصیباں‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رمشا خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اور میری بہن ہم بہت چھوٹے تھے جب والد نے والدہ کو چھوڑ دیا، والدہ نے ہماری پرورش جس طرح کی وہ قابل تحسین ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیں سنبھالا اور یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ہمارے والد موجود نہیں ہیں، ابو سے کبھی کبھار بات ہوجاتی ہے لیکن میری ماں نے بہت محنت کی ہم بہت بگڑ سکتے تھے لیکن میری امی نے بچپن میں ہمارا بہت خیال رکھا۔

- Advertisement -

رمشا خان نے کہا کہ میری ماں نے ہمیں سب کچھ دیا اور خاندان کی جانب سے شوبز میں جانے کی مخالفت کے باوجود والدہ نے میرا ساتھ دیا اور مجھے سیٹ پر چھوڑ کر آتی تھیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ رمشا خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

انہوں نے کہا کہ جب بچپن میں ہمیں والد کی ضرورت تھی تو والدہ ابو بن جاتی تھیں، طلاق میری والدہ کے لیے بہت دھچکا تھا انہوں نے اکیلے دو بیٹیوں کو سنبھالا اور کام کرکے ہمیں اس قابل بنایا۔

رمشا کا کہنا تھا کہ گھر چلانا آسان کام نہیں ہے، میری والدہ نے ہی مجھے حوصلہ دیا اور کہا یہ کام تم کرو تم کرسکتی ہو، جب میں کچھ بھی نہیں تھی تب بھی میری والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا جیسے میں کوئی سلیبرٹی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے، جب اداکاری کرتی ہوں تو ایک دلی سکون ملتا ہے لیکن مجھے سلیبرٹی کے لفظ سے نفرت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں