منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پیرالمپکس: پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے برانز میڈل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرالمپکس کے ڈسکس تھرو فائنل میں برانز میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 کی تھرو کی، اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی۔

حیدر علی ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے، اُس کے بعد اُن کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔

- Advertisement -

پاکستانی اتھلیٹ نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 52.54 کی تھرو کی لیکن وہ اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس سے بہتر تھرو نہ کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ازبکستان کے اتھلیٹ نے گولڈ اور کینیڈا کے اتھلیٹ نے سلور میڈل جیتا جبکہ پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ حیدر علی کا پیرالمپکس میں چوتھا میڈل ہے۔انہوں نے اس سے قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں