بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

امریکی شخصیت کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فردِ جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شخصیت کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کردی، آصف مرچنٹ پر امریکی شخصیت کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے اور ایران سے مبینہ روابط کا الزام بھی ہے۔

امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے آصف مرچنٹ نے پاسداران انقلاب کے کمانڈرقاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں امریکی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کیلئے کرایہ کے قاتل کی خدمات حاصل کیں۔

- Advertisement -

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ورے کے مطابق یہ خطرناک قتل کی سازش مبینہ طور پر ایک پاکستانی شہری نے تیارکی، جن کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔۔ غیرملکی ہدایت پر سرکاری عہدیدار یا شہری کو قتل کرنے کی سازش ہماری قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، اس کا مقابلہ کریں گے۔

پاکستانی شہری کو رواں سال جولائی میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خیال رہے پاکستانی شہری کو12 جولائی کو امریکا چھوڑنے کی تیاری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، وہ نے سیاستدانوں کو قتل کرنے کیلئے اجرتی قاتل سے رابطہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں