جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

پاکستانی قوم، قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم  محمد علی جناحؒ آج بھی ہم سب کیلیے مشعل راہ ہیں اور پوری قوم انہیں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ قائد کے طے کردہ اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط بحیثیت قوم ہم سب کیلیے بھی رہنما اصول بننے چاہئیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ان کے اصولوں پر عمل کریں۔ انتہا پسندی کی قوتوں کو شکست دینے، جمہوریت، پُر امن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی کیلیے اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ آئیے قومی اتحاد کے ساتھ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا عہد کریں۔

- Advertisement -

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قائداعظم  کے عزم اور غیر متزلزل قوت ارادی نے مسلمانوں کو عظیم مقصد کیلیے مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا عزم دیا۔ ان کے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسلمانو ں نے اپنا اجتماعی مقصد حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم  کی زندگی آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی عکاس تھی، جن کی اصول پسندی، دیانت اور یقین کی وجہ سے مخالفین بھی ان کی عزت کرتے تھے۔ قائداعظم کا طرز عمل کسی بھی قسم کی مصلحت سے بالاتر تھا۔

بابائے قوم کا 147 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

نگراں وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ قائداعظم نے اپنی تقریر میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان میں ہر ایک شخص کوعقید ے اور مذہب کے حوالے سے مکمل آزادی ہو گی۔ آج کے دن بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے قائد اعظم کے پیغام کو دُہرانے کی بھی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں