23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستانی پائلٹ کی مہارت؛ کابل میں پھنسے مسافروں اور طیارے کو بچا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کے کپتان نے حا ضر دماغی تجربے اور مہارت کا بروقت استعمال کر کے قومی ایئرلائن ‏کا طیارہ اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

کپتان نے فال آف کابل کے روز پی آئی اے کے طیارے کو بحفاظت پاکستان پہنچانے میں اہم ‏کردار ادا کیا۔ اتوار کو پی آئی اے کا ‏A320‎‏ طیارہ کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا رہ گیا اس ‏دوران طالبان کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے۔

اے ٹی سی کی جانب سے کپتان کوبتایا گیا ہم جارہے ہیں اپنا فیصلہ خود کریں، کپتان سے مشکل ‏صورتحال میں سی ای او پی آئی اے کا رابطہ ہوا جس میں سی ای او پی آئی اے نے کپتان کو ‏مشکل صورتحال میں اعصاب پر قابو پانے کا مشورہ دیا۔

- Advertisement -

کپتان نے سی ای او کو بتایا کہ دو لڑکا طیارے رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں اور کپتان نے ‏فضائی عملے کو بھی فوری تیار رہنے کو کہا۔

کپتان نے طیارے کو جیٹ طیاروں کے پیچھے رن وے پر تیزی سے دوڑاتے ہوئے ٹیک آف کی ‏تیکنیکی مہارت سے آگا کیا اور طیارے کو بحفاطت ٹیک آف کیا۔

کپتان کی حاضر دماغی نے بروقت مشوروں سے پی آئی اے کا اثاثہ اور مسافر بحفاظت وطن ‏پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں