ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سینٹرل کنٹریکٹ میں بابر، رضوان اور شاہین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دو روز قبل قومی کھلاڑی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا۔

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے لیے تین سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے، اے کیٹیگری میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے معاوضے میں 144 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اے کیٹیگری میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ میچ کی فیس میں 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 202 فیصد اضافے کے بعد بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ملنے کی توقع ہے، جو پچھلے کنٹریکٹ کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ کیٹیگری بی میں 6 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا ہےجبکہ کیٹیگری سی میں 2 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کیٹیگری ڈی میں 14 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضے میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد، ون ڈے میں 25 فیصد اور ٹی ٹوئنٹی میں ساڑھے 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو دو غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر 50 فیصد انٹرنیشنل میچ فیس ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں