تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملائیشیا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی آج ہوگی

کراچی : وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملائیشیا میں قید پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے آج وطن واپس پہنچایا جائے گا، قیدیوں کو لانے کیلئے دو خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے نے ملائیشیا میں پھنسے ہوئے تین سو سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق آج رات ایک بوئنگ777طیارہ کی خصوصی پرواز کی منظوری دے دی ہے۔

خصوصی پرواز اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوگی جو کہ تین سو سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر آئے گی۔ پی کے9894/9895 بدھ 29 مئی کی صبح ڈھائی بجے روانہ ہو گی اور پاکستانی قیدیوں کو لے کر رات ساڑھے نو بجے اسلام آباد واپس پہنچے گی۔

ملائیشیا سے 320 پاکستانی قیدی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے زریعے بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے، اس سے قبل پاک بھارت کشیدگی کے باعث فروری2019 سے براہ راست پروازوں کی منسوخی کے باعث قیدیوں کی واپسی ممکن نہ ہوسکی تھی۔

پاکستان بھارت کی ایئر سپیس بند ہونے سے کوالالمپور تک پرواز منقطع ہے، حکومت نے پی آئی اے کی ایک اسپیشل فلائٹ کوالالمپور جانے کے لیے مقرر کی ہے، قیدیوں کو واپس لانے والی پرواز پی کے9894 اور دوسری پرواز9895 آج رات اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے بوئنگ777 طیارے استعمال کرے گا۔

اس حوالے سے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستانیوں کو وطن واپس پہچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور آج بھی پی آئی اے اپنے ہم وطنوں کو عید الفطر اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں