جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم 9 میں سے پانچ میچز کھیل کر 3 میں شکست سے دوچار ہوچکی ہے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کے لیے سیمی فائنل کھیلنے کے دروازے تاحال بند نہیں ہوئے ہیں لیکن مشکل ضرور ہوگئے ہیں کیونکہ اب ایک میچ بھی شکست ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔

پاکستان کی افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت پہلے ،نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ شکست کے باوجود پاکستان کا نمبر پانچواں ہے، ہاں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغانستان چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی.

لیکن اب سوال یہ بنتا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کا کوئی راستہ بچتا ہے یا نہیں؟

تو پاکستان اب بھی سیمی فائنل تک رسائی کرسکتا ہے لیکن اس کیلئے پاکستان اب مزید کسی بھی میچ میں شکست برداشت نہیں کرسکتا۔

پاکستان کے بقیہ اگلے 4 میچز میں پہلا میچ 26 اکتوبرکو جنوبی افریقا، 31 اکتوبر کو بنگلادیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے ہوگا، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو یہ چاروں میچز لازمی جیتنے ہوں گے، جس کے بعد گروپ اسٹیج پر پاکستان کے پوائنٹس 12 ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں