پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بھارت میں سوئنگ کی کمی پر پاکستانی ہیڈ کوچ بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ بھارت میں سوئنگ کی کمی نے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے پیس اٹیک کو غیر موثر کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل بریڈ برن نے بھارت میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پاکستان میں فاسٹ باؤلنگ ٹیلنٹ کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سوئنگ پر انحصار کرتے ہیں، لیکن ہم نے یہاں بال کو زیادہ سوئنگ ہوتے نہیں دیکھا۔ یہاں گیندیں مختلف ہیں، حالات مختلف ہیں اور یقینی طور پربال یہاں کافی تیزی سے نکلتی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ایک شعبہ جو ہمارے لیے کردار ادا کرسکتا ہے وہ یہ کہ ہمارے ٹاپ چار بلے بازوں میں سے ایک کو 40 ویں اوور تک کھیلنا ہوگا۔ ہم اس پوزیشن میں ہیں جہاں ہم کبھی بھی نہیں ہونا چاہتے تھے۔

چھ میچوں میں صرف دو میں فتح اور چار میں شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں کافی مدھم پڑ چکی ہیں۔ اس ایونٹ میں پاکستان کا مضبوط شعبہ بولنگ بھی کار آمد نہیں رہا، شاہین آفریدی ٹورنامنٹ میں اب تک اپنی بہترین فارم پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم ان کے متبادل کے طور پر آنے والے حسن علی اور حارث رؤف ان کے خلا کو پُرک کرنے میں ناکام رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں