جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان کے حذیفہ نے یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی شہر فلاڈیلفا میں کھیلی گئی یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستان آرمی کے نوجوان اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے فائنل میں امریکا کے رشی سری واستو کا مقابلہ کیا اور شاندار کھیل پیش کیا۔ حذیفہ نے پہلا گیم 5-11 سے جیت لیا جبکہ دوسرے گیم میں سخت مقابلے کے بعد رشی سری واستوو نے 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔

سنسنی خیز مقابلے بعد امریکی کھلاڑی واستوو نے دو گیمز 5-11 اور 5-11 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور حذیفہ کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر چاندی کا تمغہ دیا گیا۔

- Advertisement -

مذکورہ چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور حذیفہ ابرہیم مسلسل 6 میچز جیت کر فائنل میں پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے اپنی بے مثال کارکردگی کی بدولت چاندی کا تمغہ جیت کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں