اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاک سری لنکا سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کل ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے۔

آل راؤنڈر عامر جمال اور محمد ہریرہ کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ کامران غلام، وسیم جونیئر اور زاہد محمود کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف جولائی میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے، ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز کے میچز کولمبو اور گال کے میدان میں ہونے کا امکان ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ آئندہ چند روز میں سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان کرے گا، پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 اور دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں