ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے عہدے سے استعفیٰ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے یہ فیصلہ غزہ میں حماس اور اسرائیل فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث لیا ہے۔

محمد اشتیہ کے مطابق غزہ کی کشیدہ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے نئے حکومتی اور سیاسی انتظامات کی ضرورت ہے۔ایسی صورتحال میں کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

- Advertisement -

سابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سنگین صورتحال میں ایسی نئی سیاسی انتظامیہ چاہیے جو علاقے کی موجودہ حقیقت، قومی اتحاد کے مذاکرات کی فوری ضرورت کو مدنظر رکھے اور اس مقصد کے لیے پوری سرزمین فلسطین پر اتھارٹی کے اختیار میں توسیع کی ضرورت ہوگی۔

محمد اشتیہ کا استعفیٰ فلسطینی صدر محمد عباس نے منظور کرلیا ہے مگر تاحال وزارتِ اعظمیٰ کے لیے کسی اور کو نامزد نہیں کیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم کے منصب کے لئے محمد مصطفیٰ کو نامزد کیا جاسکتا ہے، جو فلسطینی انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کے چیئرمین ہیں اور 2014ء کی جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو کا تجربہ رکھتے ہیں۔

فلسطینیوں کے حق میں چین کے بیان پر اسرائیل بھڑک اٹھا

واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصّوں پر محدود حکمرانی کرتی ہے لیکن 2007ء میں حماس کا ساتھ دینے کے بعد غزہ میں اقتدار سے محروم ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں