23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پیرس حملوں کا مشتبہ منصوبہ ساز صلاح عبدالسلام فرانس منتقل، عدالت میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس حملوں کے ممبینہ  منصوبہ ساز صلاح عبدالسلام کو فرانسسیسی عدالت میں پیش کردیا گیا، صلاح کو کل بیلجیئم نے فرانس کے حوالے کیا تھا۔

paris-post-1

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صلاح کو کل بیلجیئم سے فرانس منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد اسے فرانس کی عدالت لے جایاگیا۔ عدالت میں صلاح عبدالسلام سے دہشت گرد تنظیم سے تعلق، قتل اور اغوا سمیت دیگر الزامات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ صلاح سے پیرس حملوں میں کردار سے متعلق بھی سوال کیے گئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پیرس حملوں کا منصوبہ ساز عبدالحامد مارا گیا

صلاح عبد السلام کو اٹھارہ مارچ کو برسلز دھماکوں سے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ صلاح پر الزام ہے کہ اس نے پیرس میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس نے برسلز میں تفتیش کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ پیرس کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔

paris-post-2

صلاح کے بھائی محمد عبد السلام کا صلاح سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی حکام سے تعاون پر تیار ہے کیونکہ صالح بیلجیئم کے بجائے فرانس کو جوابدہ ہے۔ چھبیس سالہ صلاح کی پیدائش بیلجیئم کی ہے تاہم وہ فرانسیسی شہری ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس میں دہشت گرد حملے، 132 افراد ہلاک

اس سے قبل پیرس حملوں کا مرکزی منصوبہ ساز عبدالحامد عبود پیرس کے علاقے سینیٹ ڈینس میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران مارا جا چکا ہے۔

paris-post-3

گزشتہ برس پیرس میں ہونے والے حملے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں