اشتہار

’حکمراں اکتوبر میں اپنی مرضی کا صدر اور چیف جسٹس لانے کے منتظر ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل علی نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکمراں اکتوبر میں اپنی مرضی کا صدر اور چیف جسٹس لانے کی منتظر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل علی نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکمران اکتوبر میں اپنی مرضی کا صدر اور چیف جسٹس لانے کی منتظر ہے۔ حکومت آئین کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ لیکن کوئی بھی آئین پامال کرے گا تو ہم آئین کے حق میں کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالا دستی کی بات کی ہے۔ نگراں حکومت کی مدت 90 دن ہے جس کے بعد یہ خود بخود ختم ہو جاتی ہے اگر پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

- Advertisement -

علی نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ مفادات کے لیے اکٹھا ہوا ہے، ان کا قانون اور انصاف سے تعلق نہیں۔ یہ لوگ ماضی میں ایک دوسرے کے پیٹ سے پیسے نکالنے کی بات کرتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں