ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کون سے کرکٹرز نیوزی لینڈ روانہ ہو رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے نیوزی لینڈ جانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے سفری پلان کا اعلان کر دیا۔

کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں موجود کھلاڑی کل آسٹریلیا سےنیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔ ان پلیئرز میں کپتان شاہین آفریدی، بابراعظم، رضوان، صائم ایوب، عامرجمال اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعودشکیل، سرفرازاحمد، سمیت دیگر کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ ارکان پہلے ہی آکلینڈ پہنچ چکے ہیں جو گزشتہ بدھ کی رات لاہور سے براستہ دبئی  اپنی منزل کے لیے روانہ ہوئے۔

عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان پر مشتمل یہ گروپ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

اضافی ممبران، یعنی محمد نواز، زمان خان، حارث رؤف، اور اسامہ میر جمعہ کو آسٹریلیا سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔

پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 21 جنوری تک آکلینڈ، ہیملٹن، ڈیونیڈن اور کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں