اشتہار

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرت کیوں ناکام ہوئے؟ پرویزالہیٰ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہٰی نے ملاقات کے لئے آئے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پاکستان میں الیکشن نہیں بلکہ انار کی چاہتے ہیں،
نوازشریف نے ہی پی ڈی ایم میں اپنی ویٹو پاور سے مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

- Advertisement -

چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کہانی ختم ہو چکی اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا،پوری قوم چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ کھڑی ہے، وہ قوم کے ہیرو بن چکے ہیں، چیف جسٹس کو گھر بھیجنے کی دھمکیاں دینے والے اس بار خود گھر جائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میرے گھر پر حملے کرانے والوں کو عوام الیکشن میں جواب دیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ساتھ الیکشن کے بعد عوام جو کرے گی یہ تماشا پوری دنیا دیکھے گی۔

پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں مبینہ کرپشن سے متعلق پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور محسن نقوی کی مفت آٹا اسکیم لوٹ مار کا منصوبہ ہے،جو میں نے کہا تھا شاہد خاقان عباسی نے اس کی تصدیق کردی ہے،مفت آٹا اسکیم میں بیس20 ارب سے کہیں زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے مگر ہم شہبازشریف اور محسن نقوی سے قوم کی پائی پائی وصول کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں