جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

امریکا کا افغان حکومت کے ساتھ شراکت برقرار رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان نے افغان حکومت کے ساتھ شراکت برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا افغان فضائیہ کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز،سوپراسٹرائیک ایئرکرافٹ خرید کر دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغانستان میں امریکی افواج کی کمانڈاب جنرل فرینک مکینزی کریں گے ، جنرل ملر افغانستان سے واپس امریکا روانہ ہوچکے ہیں۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ جنرل مکینزی افغانستان میں موجود خطرات کو دیکھیں گے اور انسداد دہشت گرد کارروائیوں پرتوجہ مرکوزرکھیں گے، افغانستا ن میں امریکا کا مقصد حاصل کر لیا گیا ہے، اگست کے آخر تک امریکی افواج کا نخلا مکمل ہوجائے گا۔

- Advertisement -

ترجمان پنٹاگون نے طالبان کی پیش قدمی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کابل میں سفارتی موجودگی برقرار ررکھیں گے،ترکی سے افغانستان کےسیکیورٹی معاملات پربات چیت جار ی ہے اور افغانستان کے قریبی ممالک سے سہولتوں کےاستعمال پربات ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانوں کی ذمہ داری اب افغان فورسز کے پاس ہے، افغان فضائیہ کی استعدادبڑھانے پر کام کر رہے ہیں، افغان فضائیہ کو 37 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور 3سوپراسٹرائیک ایئر کرافٹ سمیت ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کے پرزے خرید کردے رہے ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ بگرام ائر بیس خالی کرتے وقت افغان فورسز سے رابطے میں تھے، افغانستان کا مسئلہ صرف سیاسی بات چیت سے حل ہوسکتا ہے، کسی بھی وقت طالبان انخلا کے دوران خرابی پیدا کرسکتے ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں 4 چیزوں پرتوجہ مرکوزہوگی، جس میں امریکی سفارتی مشن کاتحفظ،بین الاقوامی ہوائی اڈوں کامحفوظ آپریشن شامل ہیں جبکہ افغان فورسزکومددکی فراہمی،دہشت گردی کیخلاف تعاون پرتوجہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں