ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ ڈراپ کیچز کی وجہ سے ہارے کیا سڈنی بھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ایک بار پھر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہار  گیا پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ ڈراپ کیچز کی وجہ سے ہارے یہ سلسلہ سڈنی میں بھی جاری ہے۔

میدان بدل گیا لیکن کیچ چھوڑنے کی روایت برقرار رہی ہے۔ سڈنی میں کھیلے جا رہے پنک ٹیسٹ میں بھی پرتھ اور میلبرن کا ایکشن ری پلے جاری ہے تاہم اس بار فیلڈر ضرور بدل گیا ہے۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز صائم ایوب نے پہلے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا سلپ میں آسان کیچ چھوڑ دیا۔ وہ تو بھلا ہو آغا سلمان کا جنہوں نے 34 کے انفرادی اسکور پر انہیں پویلین بھیج دیا ورنہ کیچ ڈراپ ہونے پر پاکستان کیخلاف وارنر کی روایت سنچری داغنے کی رہی ہے۔

- Advertisement -

سڈنی کے تیسرے دن آسٹریلیا کی پانچ وکٹیں 205 رنز پر گر چکی تھیں اور پاکستان کی برتری 108 رنز کی موجود تھی کہ اس موقع پر صائم ایوب نے ایک بار پھر مچل مارش کا 9 رنز کے انفرادی اسکور پر ہاتھ آیا کیچ ڈراپ کر دیا جس کے بعد وہ نصف سنچری بنا گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پرتھ ٹیسٹ میں اوپنر ڈیوڈ وارنر کا عبداللہ شفیق نے ابتدا میں کیچ چھوڑا جس کا خمیازہ پاکستان کو شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا کیونکہ اس سے فائدہ اٹھا کر وارنر نے 164 رنز کی فتح گر اننگ کھیلی جو آسٹریلیا کی فتح کی بنیاد بنی۔

پرتھ ٹیسٹ میں بھی عبداللہ شفیق ہاتھوں میں آئے کیچ ڈراپ کرتے رہے۔ پہلے وارنر اور پھر مچل مارش کا کیچ ڈراپ کیا اور مارش نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 94 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ کے ساتھ سیریز بھی جتوا دی۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں