اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

لندن میں شریف برادران عدلیہ کیخلاف سازش تیار کر رہے ہیں، پرویز الہٰی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ لندن میں شریف برادران عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف بظاہر تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کرنے گیا ہے لیکن وہاں بیٹھ کر شہباز شریف اور نواز شریف عدلیہ کیخلاف سازش تیارکر رہے ہیں۔ یہ انتقام کی سیاست کرتے ہیں جو پوری زندگی ختم نہیں ہونی۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ خواجہ آصف خود نہیں بولتا اس کے اندر نواز شریف بولتا ہے، یہ کہتے ہیں کہ انتخابات ہم نے نہیں کرانے کیونکہ اس کے لیے پیسے نہیں۔ ڈر ہے یہ لوگ یہ نہ کہہ دیں ملک بھی ختم ہوگیا ہے۔ یہ عدلیہ کیخلاف پلاننگ کے تحت کام کر رہے ہیں لیکن اس بار عدلیہ اور کالا کوٹ ایک نیا انقلاب لے کر آئیں گے اور سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ آئے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ذریعے کچھ بھی نہیں ہونا۔ پی ڈی ایم نے گند پھیلا دیا ہے جس کو اب تک صرف اعلیٰ عدلیہ نے سنبھالا ہوا ہے۔ عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کا وقار بلند ہوا ہے۔ پورا ملک چیف جسٹس کے ساتھ کھڑا ہوگیا ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چیف جسٹس کو مزید ہمت دے۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے لیکن یہ اس کے باوجود حکومت کر رہے ہیں۔ 14 مئی کو انتخابات نہیں ہوئے تو اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ عمران خان نے قوم کو ایک ایشو پر اکٹھا کر لیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف اور ہم پر کیسز بن رہے ہیں۔ عمران خان کے خلاف 123 کیسز ہو چکے ہیں جب کہ مجھ پر 17 مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور انہوں نے جاتے جاتے ایک بڑی ڈکیتی کی، میرے گھر پر حملے کے دوران موبائل اور پیسے بھی لے گئے۔ عدالتوں میں صرف جھوٹےمقدمات میں ضمانتوں کے کیس چل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا اقتدار میں آنے کا چانس دور دور تک بھی نہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے تو بلاول بھٹو سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نے کسی کو معاف نہیں کیا۔ ایسا سسٹم لے کر آئیں گے جس میں اس کا شفاف ٹرائل ہوگا۔ ان کو کٹہرے میں لاکر سزائیں دی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں