27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پرویزخٹک کی سیاسی جماعت، آدھے گھنٹے میں ہی تردیدی پیغامات

اشتہار

حیرت انگیز

پرویز خٹک کی سیاسی جماعت بننے کے آدھے گھنٹے میں ہی ارکان کے تردیدی پیغامات شروع ہو گئے۔

پرویزخٹک کی پارٹی کے میڈیا کو جاری ناموں میں سے اب تک 7افراد تردید کر چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تردیدی پیغامات ثبوت ہیں پارٹی کی سیاسی منظرنامے میں حیثیت نہیں۔

افتخار مشوانی، ملک شوکت، تاج محمد، پیرمصور اور ساجدہ ذوالفقار تردید کر چکی ہیں۔ سابقہ ڈپٹی اسپیکر محمودجان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنےکی باقاعدہ تردید کر دی۔ سابق ایم پی اے لوئردیر اعظمخان کی بھی ویڈیو پیغام میں شمولیت کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے نئی پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور پرویز خٹک پارٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں