جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

پرویز مشرف کا مارشل لا موجودہ حکومت سے بہتر تھا، سابق صدر علوی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا مارشل لا موجودہ حکومت سے کہیں بہتر تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جو آئینی ترامیم کا بل لانا چاہتی ہے یہ آئینی ترامیم نہیں بلکہ آئین کی تدفین کا بل ہے۔ اس حکومت سے تو پرویز مشرف کا مارشل لا کا دور بہتر تھا۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت اتحاد جو آئینی ترامیم لا رہے ہیں اور اس کے مسودے پر پردہ رکھا ہوا ہے جو بہت خطرناک ہے۔ پاکستان میں کئی چیزیں خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہیں، بلوچستان کے حالات اچھے نہیں ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بل میں دھوکا دہی کا طریقہ کار ہے، 63 اے کو ختم کیا جا رہا ہے۔ آئینی ترامیم کے لیے لوگوں کو اغوا کیا گیا۔ میں مولانا فضل الرحمان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے آواز بلند کی۔ اس کے ساتھ ہی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم اور لیاقت بلوچ کا بھی شکر گزار ہوں۔

سابق صدر نے کہا کہ 90 فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ تحریک انصاف پی ٹی کے جلسوں میں آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں