منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

جڑانوالہ میں چرچ کو نذر آتش کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں جڑانوالہ میں چرچ جلانے کے واقعے پر متفرق درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ جڑانوالہ کے سفاک واقعے پر نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں چرچ کو نذر آتش کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔

متفرق درخواست سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس میں جمع کرائی گئی ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ جڑانوالہ کےسفاک واقعے پر نوٹس لے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی اوراق سمیت چرچ کو جلایا گیا، عدالت درخواست منظور کرکے سماعت کے لئے مقرر کرے۔

یاد رہے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیااور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی تھی۔

پولیس نے جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سگے بھائی ہیں، عمیر سلیم عرف راجہ سرکاری ادارے میں درجہ چہارم کا ملازم ہے جبکہ عمر سلیمان عرف روکی نجی ادارے میں ملازم ہے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں