جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کمیشن میں اضافے کے لیے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیلرز کا 5 فیصد مارجن بحال کرے دوسری صورت میں پمپس بند کر دیں گے۔

چیرمین پیٹرولیم ڈیلرز سمیع خان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پرموجودہ مارجن پر کام کرنا ممکن نہیں ہے 12 جولائی کو لاہور میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں مارجن سمیت حکومت سے مطالبات اور پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سمیع خان کا کہنا ہے کہ بجلی، ملازمین کی تنخواہیں، شرح سود، ٹیکسز اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث موجودہ مارجن پر کام کرنا ناممکن ہے اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل سے ڈیلرز کی سیل میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت 12 ہزار پمپس ہیں اور کاروبار کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے حکومت ڈیلرز کا پانچ فیصد مارجن بحال کرے موجودہ مارجن پر کام کرنے بہتر ہے کام بند کردیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں