23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

فلپائن میں سمندری طوفان : ہلاکتوں کی تعداد180تک جاپہنچی، متعدد لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا : فلپائن میں طوفان ٹیمبن نے تباہی مچادی، جنوبی علاقوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اب تک ہلاک افراد کی180ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان ٹیمبن نے قیامت صغریٰ بپا کردی، ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں اب تک180افراد لقمہ اجل بن گئے۔ طوفان کے باعث متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

فلپائنی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں منڈانا جزیرے میں ہوئی ہیں، کئی دیہاتی علاقوں میں بارشوں کی وجہ آنے والے اچانک سیلابوں سے بھی تباہی پھیلی۔

طوفان اپنے ساتھ سیلاب اور مٹی کے تودے لایا جس کی وجہ سے دو علاقے، ٹوبوڈ اور پیاگاپو، بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان ٹیمبن جزیرہ منڈاناؤ سے گزر کر اب جنوب میں پلاوان کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے وہ تین روز میں مغرب میں جنوبی ویتنام پہنچے گا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی کائی تیک نامی سمندری طوفان نے مرکزی فلپائن کو شدید متاثر کیا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں