تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’ویکسین نہ لگوانے والوں‌ کو گندی اور بدبودار جیل میں‌ ڈالا جائے گا‘

منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو بدترین (بدبودار اور گندی) جیل میں ڈالنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے فلپائنی صدر نے ایک بار پھر کرونا کی حساسیت اور ویکسین کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا۔

انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانی ہوگی بصورت دیگر آپ کو جیل میں ڈالا جائے گا‘۔ فلپائنی صدر نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ویکسین یا جیل، اس کا انتخاب آپ کو خود کرنا ہے‘۔

روڈریگو دوتیرتے نے یہ وارننگ اُس وقت دی جب ملک میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی دیکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کیوبا کی کورونا ویکسین مؤثر ہے، سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

یہ بھی پڑھیں: کوروناویکسین: سعودی عرب میں عوام کو دوسری خوراک کب دی جائے گی؟ پتا چل گیا

محکمہ صحت کی جانب سے فلپائنی صدر کو ویکسین لگوانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، جس کو انہوں نے جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ مجھے غلط آگاہی نہ دیں، ہمارے ملک پر تنقید کی جارہی ہے، میں حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں ہوں‘۔

فلپائنی صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود رضاکارانہ طور پر جاکر ویکسین لگوائیں اور کسی بے بنیاد پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں، اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ویکسین نہ لگوانے والوں کو جیل میں ڈالا جائے گا۔

یاد رہے کہ فلپائن کا شمار اُن ایشیائی ممالک میں ہوتا ہے جو کرونا سے شدید متاثر ہوئے، جہاں اب تک تیرہ لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد مریضوں کی اموات بھی ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -