بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

پی آئی اے کی نجکاری : کتنے ملازمین کو نکالا جائے گا؟ اہم خبر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی آئی اے بورڈ آف گورنرز نے ادارے کی نجکاری کی صورت میں جن ملازمین کی مدت چارسال رہ گئی، انہیں ریٹائر کرنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف گورنرز نے ادارے کی نجکاری کے لیے حکومت کوگرین سگنل دے دیا۔

قومی ایئرلائن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں نجکاری سے متعلق امور پرمشاورت کی اور ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں جن ملازمین کی مدت چارسال رہ گئی، انہیں ریٹائر کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم پر بھی مشاورت ہوئی۔

اس سے قبل حکومت نے قومی ایئرلائن کو پرائیویٹائز کرنے سے پہلے ہوابازی اور ہولڈنگ کی دو کمپنیاں بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ادارے کی نجکاری سے پہلے تمام قرضے حکومت ادا کرے گی ، حکومت 88 ملین ڈالر کے غیرملکی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ نہیں کرنا چاہتی بلکہ حکومت 10 سال کے لئے نئی شرح سود پر قرض کی اسیٹلمنٹ کی کوشش کررہی ہے۔ جبکہ پی آئی اے کے مقامی قرضےہولڈنگ کمپنی کومنتقل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں