اشتہار

پی آئی اے سے بے دخل سیکڑوں ملازمین کی بحالی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے چئیرمین قادرخان مندوخیل نے پی آئی اے ملازمین کی بحالی کی راہ میں بیوروکریسی اور اپنی حکومت کے اتحادیوں کو قرار دیتے ہوئے کمیٹی اجلاس میں بحالی کے احکامات جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

قادر خان مندوخیل کراچی کے مقامی ہوٹل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سے بے دخل کیے گئے 1900ملازمین کو 27فروری کے کمیٹی اجلاس میں وی ایس ایس اسکیم کے تحت ملازمین کو بحال کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں قادرخان مندوخیل نے بیورو کریسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشیت کو نقصان پہنچانے والے اصل میں بیورو کریٹ ہیں اور الزام عائد کیا کہ ملک کی 50 سے 60فیصد بیوروکریسی کرپٹ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنی ہی اتحادی حکومت پر طنز کے تیر چلائے اور کہا کہ ہماری اتحادی جماعت ملازمین کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کے باوجود پی آئی اے اور دیگر اداروں کے متاثرہ ملازمین کو ہر صورت بحال کروایا جائیگا۔

قادر خان نے خواجہ سعد رفیق کی پالیسیز کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے بیوروکریسی کو سپورٹ کیا جارہا ہے، انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں ایک ارب روپے کے تحائف ملنے کا انکشاف کیا انہیں ان کا نام سامنے لانا چاہئیے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں