جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

قومی ایئر لائن کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئر لائن کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا جس کے باعث پی آئی کی 77 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں اور فضائی آپریشن مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور پاکستان اسٹیٹ آئل نے فیول کے پیسے لینے کے باوجود اچانک سپلائی بند کر دی جس کے باعث پی آئی اے کی مجموعی طور پر 77 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں اور اس کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند ہو گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اتوار کے روز 52 انٹر نیشنل پروازوں کا شیڈول مرتب کیا گیا تھا جن میں صرف 4 پروازیں روانہ ہوئیں جن میں کینیڈا، چائنا، کوالالمپور اور استبول کی پروازیں شامل ہیں جبکہ اندرون ملک 29 پروازیں شیڈول کی گئی

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ مسلسل پی ایس او سے رابطے میں ہے۔ اتوار کو بینک بند ہونے کی وجہ سے پی ایس او کو ادائیگیاں نہیں ہوسکی تھیں۔

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ

قومی ایئرلائن مجموعی طور پر پی ایس او کو 22 کروڑ سے زائد واجبات ادا کر چکی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آج کی کریڈٹ لائن دستیاب ہوتے ہی شام کی شیڈول پروازیں آپریٹ ہوں گی جب کہ متاثر ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں