جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پی آئی اے سابق سی ای او کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کے سابق قائم مقام سی ای او ہلڈن برنڈ کو ملک سے ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی، ہلڈن برنڈ روانگی کی تاریخ سے 30 روز تک اپنے آبائی وطن میں رہ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سابق قائم مقام سی ای او ہلڈن برنڈ کو بیرون ملک روانگی کی اجازت مل گئی، وزارت داخلہ کی جانب سے ہلڈن کا نام ایک بارای سی ایل سے نکالنے پر مبنی مراسلہ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہلڈن برنڈ کو روانگی کی تاریخ سے 30 روز تک آبائی وطن رہنے کی اجازت ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جانے کی اجازت ملتے ہی ہلڈن برنڈ نے آج صبح کے لئے غیر ملکی ائر لائن سے روانگی کے لئے سیٹ بھی بک کرالی ہے۔

- Advertisement -

ہلڈن برنڈ آج صبح ساڑھے پانچ بجے ٹرکش ائر کے ذریعے استنبول کے راستے فرینکفرٹ روانہ ہوں گے، واضح رہے کہ ہلڈن کا نام ائرلائن کے طیارے کی مبینہ فروخت کے حوالے سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : کرپشن کا الزام، پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او عہدے سے معطل

طیارے کی فروخت پر مبنی ائر لائن اور ایف آئی اے تحقیقات کے لئے اسے جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا، ذرائع کے مطابق جبری رخصت کے دوران ان کی جانب سے ایک بار آبائی وطن جانے کی درخواست دی گئی تھی، ہلڈن کو رخصت پوری ہونے پر پی آئی ہیڈ آفس آنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں