جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

340 پروازیں منسوخ ، پی آئی اے کو 11 دنوں میں 8 ارب سے زائد نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی 11 دنوں میں 340 پروازیں منسوخ ہوئیں، پروازیں منسوخ ہونے سے ادارے کو 8 ارب سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 11روز گزرنے کے باوجود پی آئی اے اور پی ایس او کا معاملہ حل نہ ہوسکا اور قومی ایئرلائن کی 11 دنوں میں 340 پروازیں منسوخ ہوئیں، پروازیں منسوخ ہونے سے ادارے کو 8 ارب سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ 3 دن میں پی آئی اے نے ریفنڈ کی مد میں 50کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں ، وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 550ملین روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، وزارت مذہبی امور ادائیگیاں کردےتو فیول کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پی ایس او کو روزانہ کی بنیادوں پر ادائیگیاں کررہی ہے، پی آئی اے نے آج پی ایس او کو 6 کروڑ روپے ادا کردیئے ہیں اور مزید 5کروڑ روپے شام تک ادا کردیئے جائیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے محدود فضائی آپریشن کے تناظر میں فلائٹیں آپریٹ کررہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے آج 6 کروڑروپے ادا کیےہیں، 9 پروازوں کیلئے فیولنگ مانگا گیا،پروازوں میں زیادہ تر انٹرنیشنل فلائیٹس ہیں، ڈومیسٹک پروازوں کیلئے قومی ایئرلائن سے کم فیول مانگا جارہا ہے، پی آئی اے کو معاہدے کے تحت 10کروڑ یومیہ ادا کرنے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں