اشتہار

طیاروں کی کمی، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کی اندورن وبیرون ملک جانیوالی پروازوں کا کئی کئی گھنٹےتاخیر سے روانہ ہونا معمول بن گیا، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طیاروں کی کمی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار ہے ، اندورن وبیرون ملک جانیوالی پروازوں کا کئی کئی گھنٹےتاخیر سے روانہ ہونا معمول بن گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباداور ملتان سے بیرون ملک جانے اور آنیوالی پروازیں کئی گھنٹے تاخیرکاشکار ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ، پرواز دوپہر 3 بجے لاہور سے مدینہ روانہ ہو گی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ریاض سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 726 چار گھنٹے ، مدینہ سےلاہور آنے والی پرواز پی کے 714 ساڑھے تین گھنٹے اور دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 204 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

اسی طرح شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 186 ڈھائی گھنٹے ، لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 839 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پی کے731آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ، پرواز نے صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اب شام 4 بجے روانگی متوقع ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مدینہ سے ملتان آنیوالی پرواز بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکاررہی جبکہ دبئی سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے214چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، کراچی سےدبئی جانیوالی پرواز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ، پرواز کی شام 4 کے بجائے ساڑھے5بجے روانگی متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں