منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

تالاب کا رنگ اچانک گلابی ہونے پر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہوائی: امریکی ریاست ہوائی میں ایک تالاب کا رنگ اچانک گلابی ہونے پر لوگ حیران رہ گئے ہیں، سوشل میڈیا پر تالاب کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک حیرت انگیز ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ریاست ہوائی میں موجود ایک تالاب کا رنگ گلابی دکھایا گیا ہے، اپنے اس غیر معمولی گلابی رنگت کی وجہ سے یہ تالاب دنیا بھر میں توجہ مبذول کر رہا ہے۔

ماوی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے چند دن قبل دیکھا کہ ’کیالیا تالاب‘ ایک غیر معمولی گلابی اور جامنی رنگ میں تبدیل ہو گیا ہے، یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئے، انھیں اس کی وجہ معلوم نہیں تھی تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ یہ حالیہ خشک سالی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے تصدیق کی ہے کہ پانی تقریباً دو ہفتوں سے گلابی ہے، تالاب کی ایک ڈرون فوٹیج بھی بنائی گئی ہے جو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہوئی۔

ویڈیو: چھپکلیوں‌ اور مینڈک نے خاتون کے گھر کی کھڑکی پر قبضہ جما لیا

فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے عہدے داروں نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ تالاب کا رنگ گلابی ہونے کی وجہ وہ ہیلوبیکٹیریا ہیں جو زیادہ نمکینی والے پانی میں پائے جاتے ہیں، بارشوں کی وجہ سے تالاب کا نمک پانی میں حل ہو جاتا ہے لیکن خشک سالی کے نتیجے میں ایسا نہیں ہو سکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی زہریلا نہیں ہے تاہم مزید جانچ کے لیے اس کے نمونے یونیورسٹی آف ہوائی بھیجے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں