منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اسد درانی کی کتاب زیرغورآنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج  طلب کرلیا، اجلاس میں اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیرغورآنے کا امکان ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل  طلب کر لیا ہے، اجلاس میں ملکی سلامتی، سرحدی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا.

[bs-quote quote=”اجلاس میں مشرقی ،مغربی سرحداورخطے کی صورت حال پر غور ہوگا، فاٹااصلاحات بل کی منظوری کے بعدعمل د رآمد امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں‌ اسد درانی کی متنازع کتاب کامعاملہ بھی زیرغور آئے گا.

ساتھ ہی اجلاس میں مشرقی، مغربی سرحد اور خطے کی صورت حال پر غور ہوگا، نیز فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعدعمل د رآمد امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا.

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے حکم پر سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کو ان کی کتاب کے سلسلے میں جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔

پاک فوج کی جانب سے اسد درانی کے خلاف لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں تحقیقات کروانے اور ان کا نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا.

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی اگست 1990 سے مارچ 1992 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے ہیں. انھوں نے سابق را چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر کتاب ’دی اسپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس‘ لکھی ہے۔

اس کتاب پر پاکستان کے سیاسی و عسکری حلقوں‌ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جس کے بعد انھیں‌ جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا.


جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ذرائع وزارت داخلہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں