9.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

وزیراعظم آج بیروزگار افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے آج احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے، پروگرام کے تحت بے روزگار افراد کو کورونا ریلیف فنڈ کے زریعے پیسے منتقل کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آج بیروزگارافراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے ، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کورونا کے دوران بیروزگار افراد کے لئے ہوگا۔

- Advertisement -

ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز اکھٹے ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اس فنڈ میں عطیہ کیے جانے والے ہر ایک روپے پر حکومت چار روپے اپنی طرف سے ملا کر مستحقین کی مدد کرے گی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کےذریعے پیر سے بیروزگاروں کو پیسہ منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن میں نرمی ہماری مجبوری ہے، آج ان لوگوں کو روزگار دینانہ شروع کیا تو ان کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کا پیر سے بیروزگاروں کو پیسہ منتقل کرنے کا اعلان

چند روز قبل ہی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کااجلاس میں کورونا سےمتاثرہ مزدورطبقےکیلئےایمرجنسی کیش امداد کی منظوری دی تھی ، ،اعلامیے میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کیش اسسٹنس پروگرام لاک ڈاؤن سےمتاثرہ مزدوروں کیلئے ہے، یہ رقم بی آئی ایس پی کے 75 ارب کے پیکیج میں سےجاری کی جارہی ہے، ریلیف پیکج کے تحت یک وقتی طور پر 12 ہزار روپے ریلیف دیا جائے گا۔

احساس لیبر فورکیٹیگری کی نشاندہی کیلئے کیٹیگری تھری کا استعمال کیا جائے گا، مزدور طبقہ کیٹیگری فور کیلئے درخواستیں احساس لیبرپورٹل سےجمع کراسکیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کےذریعے پیر سے بیروزگاروں کو پیسہ منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن میں نرمی ہماری مجبوری ہے، آج ان لوگوں کو روزگار دینانہ شروع کیا تو ان کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے چھوٹا کاروبار کرنےوالوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کورونا کے باعث بے روزگار ہونے ہونے والوں کی مالی مدد کی جائے گی، ویب سائٹ پر رجسٹرڈ بے روز گار افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں