منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

‘ہوسکتا ہے وزیراعظم آج رات یا کل کوئٹہ آجائیں’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے وزیراعظم آج رات یاکل کوئٹہ آجائیں، مظاہرین سے کہا وزیراعظم کے آنے کو مطالبات سےمشروط نہ کریں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ مظاہرین سےبات ہورہی ہے مسائل حل کر رہے ہیں انشااللہ کل تک مظاہرین کےمسائل حل کرلیں گے۔

سانحہ مچھ : وزیراعظم کی ہزارہ برادری سے اپنے پیاروں کی تدفین کی دراخوست

علی زیدی نے بتایا کہ میں اب بھی کوئٹہ میں موجودہوں، مظاہرین کے مطالبات ہیں صوبائی حکومت کوختم کر دیا جائے اور آئی جی ایف سی کو تبدیل کیاجائے، ہزارہ کمیونٹی کےساتھ عرصےسےمظالم ہورہےہیں ہزارہ کمیونٹی کےمطالبات سےمتعلق پوراکلپ کاانتظارہے، پوراکلپ آجائےگا تو پتہ چل جائےگا مظاہرین کےمطالبات کیاہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےکبھی نہیں کہامیں نہیں آرہا، مظاہرین سےکہاوزیراعظم کےآنےکومطالبات سے مشروط نہ کریں، مسائل ہیں، مظاہرین کےمسائل حل کرناچاہتےہیں، بلوچستان میں کچھ دن پہلےسیکیورٹی اہلکاروں کو بھی شہیدکیاگیا، ہوسکتا ہے وزیراعظم آج رات یاکل کوئٹہ آجائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں