تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

محروم طبقے کے لیےصحت کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں، وزیر اعظم

نارووال : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقے جو اپنا علاج نہیں کرا پاتے ایسے لوگوں کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار صحت کارڈ جاری کردئیے ہیں، کینسر اور دل سمیت مہنگے علاج کرائے جا سکیں گے۔

وزیراعظم نارووال میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو جھوٹ کی عادت چھو ڑ کر عوامی خدمت اور ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے، گوشت کا بھی ہفتے میں دو روز ناغہ ہوتا ہے لیکن جھوٹ بولنے والے سیاست دانوں کا کوئی ناغہ نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا نام لیے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب قوم خوشحالی کے راستے پر چلنا شروع ہو گئی ہے ، روز افزوں ہونے والی اس ترقی کو چلنے دو اور غربت کے خاتمے کا راستہ مت روکو۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنا علاج نہیں کراسکتے ، معاشرے میں ایسے طبقے کے لیے علاج معالجے کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے اور اپنے فرائض کا ادراک کرتے ہوئے آج ایک لاکھ ساٹھ ہزار صحت کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ دو ایسے مریض جو کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا تھے غربت کے باعث علاج نہیں کر پارہے تھے اور زندگی سے نا امید ہوگئے تھے ان کا علاج بھی صحت کارڈ کے ذریعے کیا جائے گا جس پر مجھے دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے۔

واضح رہے تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال ،وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ اور دانیا ل عزیز سمیت مختلف رہنماﺅں اور محکمہ صحت کے افسران سمیت عام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -