اشتہار

وہ وقت بھی آئے گا جب ہم دوسروں کو قرض دیں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

تورغر : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دن رات ڈیفالٹ کیلئے دعائیں کرنے والوں کے خواب دفن ہوگئے ، وہ وقت بھی آئے گا جب ہم دوسروں کو قرض دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع تورغر کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کی سیاسی قیادت پاکستان کی ترقی پریقین رکھتی ہے، اگر ملکی ادارے اور ان کے سربراہ فیصلہ کرلیں پاکستان کی تقدیربدلنی ہےتوکوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب ملکر محنت کریں تو پاکستان کو قرضے لینےکی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ وقت بھی آئےجب ہم دوسروں کو قرضےدیں گے، کام کرنے کا حوصلہ اورجذبہ ہوگاتو پاکستان دیگر ممالک سے آگے نکل جائے گا۔

- Advertisement -

سوئیڈن واقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاہے، دنیاکوبتائیں گےقرآن کریم کی بےحرمتی برداشت نہیں، ایسی حرکت کرنیوالےسیدھےہوجائیں ورنہ امت مسلمہ سیسہ پلائی دیواربن جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ،افواج پاکستان،سپہ سالار،سیاسی قیادت سب کوملکرپاکستان کوآگےلیکرجاناہوگا، نوازشریف کی لیڈرشپ میں پاکستان نےترقی کی، 2018کےبعدسب جانتےہیں کہ پاکستان کیساتھ کیا ہوا۔

آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نےبڑی مشکل سےآئی ایم ایف کاپروگرام کیا، آئی ایم ایف کاپروگرام کوئی مٹھائی نہیں ہے ۔ پاکستان کےمخالفین ڈیفالٹ کیلئےدن رات دعائیں کررہےتھے، اللہ نےان مخالفین کاخواب دفن کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکرگزارہوں جنہوں نےمیری معاونت کی، آرمی چیف نےیواےای،سعودی عرب سے3ارب ڈالرلیکردیئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں