اشتہار

وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر دونوں شخصیات کو کے پی کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کو خارخودکش دھماکے اور زیرتفتیش معاملات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، منصوبہ سازوں، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے روابط کے خاتمے پر بریف کیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبے میں انسداد دہشت گردی کےاقدامات سے متعلق بھی بتایا گیا، وزیراعظم نے دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے اور سرحد پار سے شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی پرتشویش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

بعد ازاں وزیراعظم اور آرمی چیف نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی،وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو خار سے پشاور منتقلی کیلئے فوج کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں